وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کیا ہے۔فواد چوہدری نے فرخ حبیب کو وزیرمملکت بنائے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ فرخ حبیب کل وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ فرخ حبیب عام انتخابات میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
