104

فروغ نسیم نے بھی بشیر میمن کے الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا

فروغ نسیم کا اپنے بیان میں بشیر میمن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بشیر میمن سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی میرے آفس نہیں آئے، اعظم خان ایک مرتبہ قانونی اصلاعات پر بات کے لیے میرے آفس آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، اعظم خان یا شہزاد اکبر نے مجھےکبھی نہیں بتایا کہ انہوں نے بشیر میمن سے جسٹس عیسیٰ سے متعلق بات کی ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے لگائے گئے بےبنیاد الزامات کی تردید کرتا ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی ایف آئی اے کے سابق سربراہ کے الزامات کی تردید کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں