ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عارضی ہے جبکہ سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 14 فیصد سے کم ہو کر رواں سال کے دوران 11 فیصد تک آ جائے گی۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا کے باوجودسعودی عرب میں تمام شعبوں میں کامیابی کے اعداد و شمار بہترین ہیں۔
