31

بی اے پی اور پی ٹی آئی بلوچستان میں دوریاں بڑھنے لگیں

ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کا اجلاس سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کے سردار رند سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کےپارلیمانی اراکین آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کا کہناہے کہ عمران خان قائد ہیں ہم ان سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے علاوہ کسی اور جگہ ملنے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کے سربراہ سردار یار محمد رند نے صوبائی پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سرداریار محمد رند کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ معاون خصوصی اور وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان کو روکا نہیں جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں