37

پہلے ہی کہا تھا پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرےگی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے علیحدگی پرکہا ہےکہ پہلے ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرےگی۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کون سی پی ڈی ایم ،کیسی پی ڈی ایم ، پی ڈی ایم والے ٹائیں ٹائیں فش ہوگئے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اورمریم نوازبیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے، پی ڈی ایم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 رکنی سیاسی کمیٹی بنائی ہے، وزیراعظم نےکہا ہےکہ وہ اپوزیشن سے بات کرنےکے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں