39

بالی وڈ اسٹار کو پولیس نے گرفتار کرلیا

جمی شیر گل نے متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’محبتیں‘، ’دل ہے تمہارا‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک اسکول میں فلم کی شوٹنگ کئی روز سے جاری تھی کہ پولیس نے پہنچ کر شوٹنگ رکوادی اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وارننگ دیتے ہوئے کریو ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔
وارننگ کے باوجود اداکار اور کریو کی جانب سے نائٹ کرفیو کے دوران بھی اسکول میں شوٹنگ جاری تھی پولیس نے چھاپہ مار کر شوٹنگ کو رکوادیا اور ماسک نہ پہننے و دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موقع سے اداکار جمی شیر گل سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت 150 افراد اسکول میں موجود تھے جنہوں نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا جبکہ کورونا ایس او پیز کی دیگر خلاف وزریاں بھی کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں