30

رشی کپور بظاہر سخت لیکن نرم لہجے کے انسان تھے: جوہی چاؤلہ

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ رشی کپور بظاہر سخت نظر آتے تھے لیکن درحقیقت وہ نرم مزاج کے مالک تھے جو اکثر سیٹ پر میری ٹانگ کھینچا کرتے تھے۔بھارتی میڈیا کےمطابق جوہی چاؤلہ نے رشی کپور کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دوران شوٹنگ ایک بار جب وہ مانیٹر پر اپنے ریویو شاٹس بار بار دیکھ رہی تھیں تو رشی کپور نے انہیں غیر محفوظ اداکارہ کہا۔

جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ رشی کپور نے مجھ پر چیختے ہوئے کہا کہ یہ مانیٹر ڈائریکٹر کے لیے ہے آپ کے لیے نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ رشی کپور ایک منفرد لب ولہجے کے مالک تھے، جو بات کرتے تھے تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گویا آپ پر چیخ رہے ہوں، بظاہر وہ سخت نظر آتے تھے لیکن درحقیقت نرم اور دھیمے مزاج کے مالک تھے، جب میں ان کے رویے کی عادی ہوگئی تو میں نے ان سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں