115

میرا حاملہ ہونا تو خبر بن گیا لیکن اہم اسکرپٹ نہیں: یاسرہ رضوی قوم سے خفا

اداکارہ کی جانب سے حاملہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے۔یاسرہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ملک میں یہ خبر قابل قدر ہے کہ میں حاملہ ہوں لیکن یہ نہیں کہ میں ایک اہم اسکرپٹ بھی ڈائریکٹ کرنے جارہی ہوں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم پوری طرح سے شادی اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق دیوانے ہیں۔

یاسرہ رضوی کی جانب سے اپنی پوسٹ میں ورکنگ وویمن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔خیال رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں