39

سنیل شیٹھی نے بھی مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کیلیے امدادی مہم شروع کردی

بھارت میں کورونا کی بدترین صورت حال کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی شدید قلت ہوگئی ہے اور اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث شہری سڑکوں پر آکسیجن لگانے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ہنگامی صورت حال میں بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد لوگوں کی امداد میں مصروف ہیں اور اب معروف اداکار سنیل شیٹھی بھی میدان میں آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی نے ایک این جی او کے ساتھ مل کر ضرورت مند افراد کو آکسیجن مشین( آکسیجن کنسینٹریٹر) فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت ہم سب کے لیے ایک امتحان ہے لیکن جس طرح لوگ بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں وہ امید کی کرن ہے۔انہوں نے لکھا مجھے خوشی ہے کہ میں بھی لوگوں کی مدد کے لیے ایک این جی او کے منصوبے کا حصہ بن گیا ہوں جس میں ضرورت مندوں کو آکسیجن کنسینٹریٹر فراہم کیا جائے گا۔اداکار نے ایک اور ٹوئٹ میں اپیل کی کہ لوگ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہے تو بھی وہ ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں