105

این اے 249 ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت بڑھانے کی ن لیگ کی درخواست مسترد

مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل و

اوڈا کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں