ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے، فردوس نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا کہا جائے۔ڈی آر او کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو فون پر فوری حلقے سے نکلنے کا حکم دیا ہے، پولنگ کے دوران منتخب پارلیمنٹرینز کا حلقے میں آنا غیرقانونی ہے۔
