29

تندوری فرائیڈ چکن فنگرز

تو آئیے آج ہم آپ کو افطار کی رونق بڑھانے والے ان تندوری فرائیڈ چکن فنگرز کی ریسیپی بتاتے ہیں۔
اجزاء:
چکن بریسٹ (فنگرز) 2 عدد، تندوری مصالحہ 3 کھانے کے چمچے، لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے، کچری پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، پانی نکلی دہی 2 کھانے کے چمچے، انڈے 2 عدد، بریڈ کرمبز ایک سے دو کپ، میدہ ایک کھانے کا چمچہ، سمبال اولیک ایک کھانے کا چمچہ، چلی گارلک سوس ایک کھانے کا چمچہ، سوئٹ چلی سوس ایک کھانے کا چمچہ۔
ترکیب:
چکن فنگرز کو تمام اجزاء سے 2 گھنٹے میری نیٹ کرلیں، پھر انہیں انڈوں میں ڈِپ کرکے بریڈ کرمبز میں رول کریں۔آخر میں گرم تیل میں فرائی کرکے املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں