37

کورونا کی صورتحال خطرناک ہورہی ہے، مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزرا، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی جس میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کوکنٹرول کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرناہوں گے کیونکہ وائرس کے باعث ہیلتھ سسٹم پر بے پناہ دباؤ ہے، عوام کواحتیاط کرنا ہوگی، صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، اپوزیشن نےملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں