34

حکومت نے عید الفطر پر سرکاری چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیےگائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پرعمل درآمدکیاجائے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصدعیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔
چاند رات بازاروں پر پابندی کا فیصلہ
این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری اورکپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات،ان کے اردگرد موجود ہوٹل، پبلک پارکس اور شاپنگ مالز بھی 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی جب کہ نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں