95

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اسپتال منتقل

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ ہم دلیپ کمار کو صحت کے مسائل سے متعلق معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال لائے ہیں، خدا نے چاہا تو ہم جلد ہی گھر چلے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہے، ان کا اسپتال میں باقاعدگی سے چیک اپ کروایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں