43

جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ون ڈے، سرفراز کو بھی کھلانے کا فیصلہ

جنوبی افریقا کے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔شاداب خان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ نوجوان بلے باز دانش عزیز اور آصف علی کو تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تیسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں محمد نواز اور عثمان قادر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان پاکستان ٹیم سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کو بھی کھلائے جانے کا آپشن موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ گراؤنڈ پہنچنے پر ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں