35

حشام نے شرمیلا فاروقی کو شادی کے لیے کیسے پروپوز کیا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام ریاض شیخ نے انھیں پروپوز اور شادی کے لیے منائے جانے سے متعلق کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی شوہر حشام کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، دوران شو میزبان ندا یاسر کے سوال پر حشام ریاض شیخ نے بتایا کہ شادی کے لیے شرمیلا کو منانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا کہ ارد گرد موجود لوگوں کو منانا مسئلہ تھا۔

حشام ریاض کے مطابق شرمیلا تو ان سے شادی کے لیے پہلے دن سے ہی راضی تھیں جبکہ شادی کے لیے والدین بھی راضی تھے۔

حشام نے بتایا کہ انھوں نے شرمیلا کو 12 فروری 2011 کو پروپوز کیا اور شرمیلا کو پروپوز کرنے میں ان کی والدہ نے ان کی پوری مدد کی، حتیٰ کہ شرمیلا کو پروپوز کرتے وقت جو تحفہ دیا وہ بھی والدہ کا خریدا ہوا تھا۔
حشام کے مطابق انھوں نے شرمیلا کو پروپوز کرنے سے قبل پی پی رہنما کی والدہ سے اجازت طلب کی اور کہا کہ ’میں آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، ا س کے بعد شرمیلا کو پروپوز کیا۔

دوران شو شرمیلا فاروقی نے مزید بتایا کہ ہم دونوں نے شادی کے لیے والدین سے پہلے باقاعدہ بات کی۔
شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ پروپوزل سے قبل وہ حشام سے دو تین بار ہی ملی تھیں، ایک ملاقات زرداری ہاؤس میں اور دوسری اسلام آباد میں ہوئی تھی جس کے بعد حشام نے انھیں پروپوز کر دیا تھا۔

پی پی رہنما نے مزید بتایا کہ حشام نے انھیں میریٹ کے ایک روم میں جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے پروپوز کیا، حشام نے پروپوز کرنے کے لیے شرمیلا کا استقبال پھول، کارڈز اور گانے سے کیا۔

خیال رہے کہ شرمیلا فاروقی حشام شیخ کے ہمراہ مارچ 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں