151

میں اور دیشا فلم’ رادھے’ میں ہم عمر لگ رہے ہیں ، سلمان خان

فلم کی تیاری کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سلمان خان کا ہیروئن دیشا پاٹنی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔سلمان خان کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں ان کی عمر کا لگ رہا ہوں۔
خیال رہےکہ 55 سالہ سلمان خان کی نئی فلم میں ان کی ہیروئن ان سے 27 سال چھوٹی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس عمر میں کوئی اداکار فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے۔فلم میں بوسے کے منظر سے متعلق سلمان خان نے بتایا کہ وہ منہ پر ٹیپ رکھ کر فلمایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں