41

میسی کے مہنگے جوتوں کی نیلامی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر اور ہسپانی کلب بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی کے جوتے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئے۔بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی نے 22 دسمبر کو ریال ویلادولڈ کے خلاف جو شوز پہن کر بارسلونا کےلیے ریکارڈ 644 واں گول اسکور کیا تھا وہ انہو ں نے فلاحی کاموں کے لیے نیلام کردیا۔یہ جوتے ایک لاکھ 25 ہزار پاونڈز یعنی تقریبا دو کروڑ 65 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے میں نیلام کیے گئے ۔
میسی نے یہ شوز نیلامی کےلیے کاتالونیہ کے نیشنل ڈی آرٹ میوزیم میں رکھوائے تھے، اس سے حاصل ہونے والی نیلامی کی رقم بارسلونا کے ایک اسپتال میں ہیلتھ پراجیکٹ پر لگائی جائے گی ۔لندن آکشن ہاؤس کے مطابق جوتو ں کے لیے نیلامی کی یہ رقم ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں