31

سعودی حکومت کا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجےسےسعودی شہریوں کےبیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائےگی اور ویکسین لگوانے والےسعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 17 مئی رات 1بجےسےبری،بحری،فضائی سرحدیں کھول دی جائیں گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سعودی حکومت نے ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں