50

بھارت میں کورونا: لتا منگیشکر نے 7 لاکھ روپے کی امداد پیش کر دی

بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشتڑا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن نے سوشل میڈیا پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کو 7 لاکھ بھارتی روپے فنڈ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کی جانب سے بھی گلوکارہ کا شکریہ اداکیا گیا۔
بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کیسز اور اموات میں اضافے اور آکسیجن کی قلت کے باعث بالی وڈ کی متعدد شخصیات مالی تعاون فراہم کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایوشمان کھرانہ، سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور اداکار اکشے کمار کی جانب سے کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے ایک ایک کروڑ بھارتی روپے کی مالی امداد پیش کی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں