28

سجاول میں شاہ بندربلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ماڑی پٹرولیم اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے مطابق بیناری ایکس 1 فیلڈ، شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ بندربلاک سےحاصل گیس کا تخمینہ ساڑھے 9 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہے جبکہ شاہ بندر بلاک سندھ کے ضلع سجاول میں واقع ہے۔اعلامیے کے مطابق بیناری ایکس 1 سےگیس کی پیداوار گیس قلت پوراکرنے میں مدد دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں