113

دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے سابق معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کورونا وائرس کے باعث بنگلور کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے جب کہ اداکارہ کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔اب بھارتی بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور وہ بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔
دپیکا پڈوکون کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔دوسری جانب دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہےکہ پرکاش کی حالت بہتر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں گھر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں