103

بھارتی اداکارہ کی اپیل کے باوجود کورونا میں مبتلا بھائی وینٹی لیٹر نہ ملنے پر چل بسا

بالی وڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپیل کہ اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں کورونا میں مبتلا بھائی کیلئے وینٹی لیٹر والے بیڈ کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ بھائی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ مر رہا ہے لہٰذا مہربانی فرما کر ہماری مدد کریں۔اس ٹوئٹ کے 2 گھنٹے بعد اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ کرکے بھائی کی موت کی تصدیق کی۔
اداکارہ پیا باجپائی نے بالی وڈ فلموں ’لال رنگ‘ اور مرزا جولیٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ وہ دیگر تامل، ملیالم اور تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔ صحت کی سہولیات بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہیں اور اب نامور شخصیات بھی مدد کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں