32

بالی وڈ اداکار کی کورونا میں مبتلا بھائی کیلئے ٹوئٹر پر بیڈ کی اپیل

بھارت میں روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔ صحت کی سہولیات بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہیں اور اب نامور شخصیات بھی مدد کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔بالی وڈ اداکار منجوت سنگھ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپیل کہ دلی میں مقیم ان کے بھائی کورونا میں مبتلا ہیں اور ان کیلئے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں بستر کی ضرورت ہے لہٰذا مہربانی فرما کر میری مدد کریں۔اداکار نے بھائی کا نام اور عمر بھی لکھی۔بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں منجوت نے بتایا کہ بھائی کیلئے بیڈ کا انتظام ہوگیا ہے لہٰذا وہ سب کی مدد پر شکر گزار ہیں اور اپنا مدد والا ٹوئٹ ڈیلیٹ کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے بھی دلی میں رہائش پذیر اپنی خالہ کیلئے وینٹی لیٹر بیڈ کے حصول میں مدد کی اپیل کی تھی۔واضح رہے کہ منجوت سنگھ بالی وڈ کی فلموں ’اوئے لکی اویئ‘، ’اڑان‘، ’فکرے‘، ’اظہر‘ اور ’ڈریم گرل‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں