34

احسن خان کی ڈریسنگ فولو کرنے والے مداحوں کیلئے اچھی خبر

برانڈ کی لانچنگ کے حوالے سے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے مداح اور فولورز مجھ سے میرے کپڑوں سے متعلق سوال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مداح اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں آپ نے یہ ڈریس کہاں سے خریدا؟ یا پھر اکثر فینز مجھ سے میرے پہنے ہوئے کپڑے انہیں بھیجنے کا سوال کرتے ہیں۔
احسن خان نے بتایا کہ’ یہی وہ وجہ ہے جس کے باعث مجھے خیال آیا کہ کیوں نا وہ ان جیسا اسٹائل رکھنے والوں کے لیے برانڈ متعارف کرواؤں، چنانچہ میں نے اپنا ذاتی برانڈ بنانے کا فیصلہ کیا‘۔برانڈ کی ٹارگٹ مارکیٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹارگٹ مارکیٹ پاکستانی عوام ہی ہے کیوں کہ وہ پاکستانی عوام کے علاوہ کسی اور کی خدمت نہیں کرنا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں