140

بھارتی گلوکار بھی سارہ خان کی خوبصورتی کے معترف

بالی وڈ کے مقبول ترین گلوکار گورو رندھاوا کے حالیہ تبصرے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا خوبصورت۔سارہ خان نے گلوکار کے اس تبصرے کے جواب میں ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔خیال رہے گورو رندھاوا بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دیے جن میں ہائی ریٹڈ گبرو، او لگ دی لاہور دی آ، سوٹ سوٹ کردا اور مورنی بن کے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں