127

پی سی بی کا بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی کا اعلان

نئی پالیسی کے مطابق خواتین کرکٹر بچے کی پیدائش تک نان پلئینگ رول اختیار کر سکیں گی جبکہ خاتون کھلاڑی تنخواہ کے ساتھ ایک سال چھٹی اور کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی حقدار ہو گی۔اس کے علاوہ وہ قومی ڈیوٹی پر بچے کی دیکھ بھال کیلئے من پسند فرد کو ساتھ رکھ سکے گی جس کےاخراجات پی سی بی اور خاتون کرکٹر برداشت کریں گے۔پی سی بی کے مطابق مرد کھلاڑی والد بننے پر تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی چھٹی لے سکے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے کھیل سے بریک لیا ہوا ہے اور وہ پی سی بی کی پالیسی سے فائدہ اٹھانے والی پہلی کھلاڑی ہوں گی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بورڈ کی ذمہ داری ہے، خواتین کرکٹرز کیلئے یہ پالیسی بہت ضروری ہے جس کے باعث ماضی کی نسبت زیادہ خواتین کھیل کی طرف آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں