36

’مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے‘

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور اس کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے ہیں۔مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں لیکن طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑرہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قیدکشمیریوں کو تہاڑجیل منتقل کیاجارہا ہے، جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اور جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے۔مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں