29

خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش

بماکو: مالی میں ایک خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون کے ہاں 5 بچیوں اور 4 بچوں کی ولادت مراکش کے اسپتال میں ہوئی ہے۔

مالی حکومت کا بتانا ہے کہ 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچے صحت مند ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیدائش سے قبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں