31

ایک روز میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی: اسد عمر

اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا، ‏الحمدللہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی کل تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لیے لوگوں کے رجسٹرڈ ہونے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور اب تک خود کو رجسٹرڈ کروانے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا اگر آپ 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں تو جلد رجسٹرڈ ہوں اور ویکسین لگوائیں، کورونا کے حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں