48

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران سب سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز 204 کیسز رپورٹ ہوئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے اور یہ شرح 5 فیصد تک آگئی ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے دوران اسلام آباد میں 28 مارچ کو سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 856 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں