48

آئی پی ایل کی منسوخی سے بھارت کو 2500کروڑ تک نقصان کا خدشہ

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی پی ایل کی منسوخی کے باعث بی سی سی آئی کو براڈ کاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں 2000 سے 2500 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو گا۔خیال رہے کہ متعدد بھارتی کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث بی سی سی آئی نے گزشتہ روز آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دی تھی۔
52 روز اور 60 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل 30 مئی کو کھیلا جانا تھا تاہم بائیور سکیور ببل کے باوجود کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث لیگ کے صرف 29 میچز ہی ممکن ہو سکے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی آئی پی ایل کے میچز کورونا وائرس کے باعث بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیے گئے تھے جس کے باعث بھارت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں