صبور علی نے علی انصاری سے منگنی کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر مداحوں نے جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہماری بات پکی ہونے کی تقریب کی جھلکیاں ہیں، بہت ساری خوشیاں، رسمیں اور میری نئی خوبصورت فیملی۔
ویڈیو کے کیپشن میں صبور علی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبت بھرے جو پیغامات موصول ہوئے وہ ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔یاد رہے اداکارہ صبور علی کی منگنی اداکار علی انصاری سے یکم مئی کو ہوئی جس کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
