127

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے پر تیار

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں این سی او سی کے مشورے کا منتظر ہے کیونکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا اور اس سلسلے میں موجودہ صورتحال پر پی سی بی این سی او سی سے رابطے میں ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی نے کراچی میں انعقاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی تو ایونٹ کو یو اے ای منتقل کردیا جائے گا کیونکہ پی سی بی کے لیے ایونٹ مکمل کرانا ضروری ہے اور آگے ونڈو ملنا مشکل ہے اسی بنیاد پر سی بی ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنے پر رضا مند ہے۔واضح رہےکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شیڈول ہیں اور میچز سے قبل 7 روز کے قرنطینہ کی مدت 22 مئی سے شروع ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں