41

اسرائیلی بربریت پر شوبز ستاروں کا پُر زور احتجاج

پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بمباری اور پُر تششد واقعات پر احتجاج کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور شہر کے پریس کلب کے باہر عام عوام سمیت فنکاروں کی جانب سے بھی اسرائیل کی سفاکی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کے دوران نامور اداکاروں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہاتھوں میں بینر تھامے فلسطین کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اُن کے لیے آواز اٹھائی گئی۔
ان فنکاروں میں عثمان خالد بٹ، مریم نفیس، علی رحمٰن خان، اہلیہ اور اپنی ننھی سی بیٹی کے ہمراہ فواد خان، دنا نیر مبین، ہانیہ عامر و دیگر شامل تھے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی جانب سے احتجاج کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھی بھر پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں