28

ملک میں کورونا سے مزید 135 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا تاہم گزشتہ دنوں ملک میں ہوئے لاک ڈاؤن کے باعث کیسز اور اموات میں نمایاں کمی سامنے آئی ۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار566 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2ہزار 989 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 67 ہزار 665 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 95 ہزار 511 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں