111

پی ڈی ایم اجلاس طلب، پی پی کی واپسی کا فیصلہ متوقع

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بُلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرلی ہے، پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ متوقع ہے ، مولانا نے اس معاملے پر آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر رہنماؤں سے مشورے کئے ہیں ۔
اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کااہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بُلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اتحاد میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی کی واپسی کے معاملے پر آصف زرداری، نواز شریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کر لی ہے ۔
اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں