شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان اور اُن کے منگیتر احسن محسن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے کر اُن کے منہ بند کردیے۔حال ہی میں منال خان اور اداکار احسن محسن کی بات پکّی ہوئی ہے جس کی تصویریں دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں ایمن کا منال اور احسن پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان اور اُن کے منگیتر احسن محسن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے کر اُن کے منہ بند کردیے۔حال ہی میں منال خان اور اداکار احسن محسن کی بات پکّی ہوئی ہے جس کی تصویریں دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔منال خان اور احسن محسن کی تصویروں پر جہاں اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی تو وہیں کچھ صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی پر تنقید کے خوب تیر بھی برسائےناقدین کی تنقید پر منال خان اور احسن محسن تو خاموش رہے لیکن اُن کا ساتھ دینے کے لیے اُن کی بہن اور اداکارہ ایمن خان میدان میں آگئیں خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن گزشتہ سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔
