31

ملک بھر میں47 لاکھ 47 ہزار سے زائد ویکیسن لگائی جا چکی ہیں، نیشنل ہیلتھ سروسز

ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین کی 47 لاکھ 47 ہزار 33 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق اب تک ملک بھر میں 36 لاکھ 47 ہزار 933 افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے جن میں سے 11 لاکھ 56 ہزار 893 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی اور 24 لاکھ 91 ہزار 40 افراد کی جزوی ویکیسن (پہلی ڈوز )ہوئی ہے
وزرات صحت کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 11 ہزار 986 افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔
اسلام آباد میں ابھی تک سوا 2 لاکھ کے قریب افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں