165

احد رضا اور سجل علی کی نئی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا ٹریلر جاری

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا اور سجل علی کی نئی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احد رضا میر اور ان کی اہلیہ سجل علی نے اپنے اکاونٹس سے دھوپ کی دیوار کا دو منٹ اور 45 سیکنڈز پر مشتمل ٹریلر جاری کیا ہے۔

https://www.instagram.com/tv/CQIYOo6Bjjn/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f8171576-af37-4032-88bd-d42e6c2203c8

پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لوگوں نے اس نئی ویب سیریز کے ٹریلر کو بہت پسند کیا ہے۔
ویڈیو کیپشن میں سجل علی نے لکھا ہے کہ کون جنگ جیتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حقیقت یہ ہے کہ دونوں ممالک کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جب سب کچھ ہی بکھر جائے تو انسان کو کس کا انتخاب کرنا چاہئے؟ نفرت یا دل
واضح رہے کہ اس ویب سریز کی کہانی معروف ڈرامہ اور ناول عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔

دھوپ کی دیوار میں سامیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد اور زیب رحمٰن بھی دکھائی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں