اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق آج شب 12 بجے سے ہوگا۔
وفاقی وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔