دبئی: متحدہ عرب امارات نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث پاکستان، بھارت، نائجیریا، نیپال اور یوگنڈا سے پہنچنے والی چارٹر پروازوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق
مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ کم سے کم 10 روز کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس پہنیں۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ پہنچے والوں کو ڈیوائسز دی جا چکی ہیں۔
خلیج کے معروف انگریزی اخبار خلیج ٹائمزکے مطابق چارٹر فلائٹ آپریٹرز نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔
ستمبر 2020 سے ابوظبی پہنچے والوں کے ضروری ہے کہ وہ گھر میں 14 روزہ قرنطینہ کے دوران ڈیوائس پہنے رکھیں۔
یو اے ای نے پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی
اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ پہنچنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ بھی کروائیں جب کہ اس کے بعد آئسولیشن کے چوتھے اور آٹھویں روز بھی پی سی آر کروائیں۔
جاری کردہ ہدایت کے مطابق دبئی میں مسافروں کے لیے 10 روز کا آئسولیشن پیریڈ اور پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہے۔
جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹرانزٹ پیریڈ کے دوران ہوٹل میں قرنطینہ کریں۔
سعودی عرب: اوور سیز کمیونٹی کی شکایات، سفارتخانے کے دو افسران کو بلانیکی منظوری