35

بھارت: میں کورونا وائرس ، ہندوؤں نے کورونا وائرس کی پوجا شروع کر دی

بھارتی میں کورونا ماتا کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے گاؤں شُکلاپور کے رہائشیوں نے’کورونا ماتا‘ کا مندر بنا لیا۔

بھارتی شہری کورونا وائرس کو ’کورونا دیوی‘ کا درجہ دیتے ہوئے اس سے رحم کی پراتھنائیں اور نذرانے چڑھانے لگے۔

کورونا ماتا کی پوجا کے لیے آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آرہے ہیں تاکہ وہ کووِیڈ 19 کی وبا سے محفوظ رہیں اور وبا کا خاتمہ ہوجائے۔

مندر میں ’کورونا ماتا‘ کا سفید مجسمہ بھی رکھا گیا ہے، جس کے چہرے پر حفاظتی ماسک بھی لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں کا ماننا ہے کہ کورونا ماتا کی پوجا کرنے سے وہ عالمی وبا سے محفوظ رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تامل نیڈو کے علاقے کوئم بٹورے اور کرناتاکا گاوں میں بھی کورونا ماتا کے طرز کی مندر تعمیر کئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں