35

ایچ آر سی پی کی وزیر اعظم کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت

پاکستان انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے اس تاثر کی مذمت کرتے ہیں کہ پردے سے جنسی زیادتی رُک جائے گی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بیان مجرموں کے بجائے جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹہراتا ہے، ایک عوامی لیڈر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم معافی مانگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں