135

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

تحریر:محمد عاصم صدیق

قدرت کا یہ احسان عظیم ہے کہ ان گنت صلاحیتوں اور احساسات کو یکجا کرتے ہوئے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا، ایسا بھی ہوسکتا تھا کہ بجائے انسان کے حیوان یا کوئی چرند پرند کی شکل دے دیتا ۔ قدرت نے انسان کو ایک نہایت ہی خوبصورت سانچے میں ڈھالا ہے اور اس کے جسم کے ہر عضو کو توانا کارآمد اور کامل بنایا، ایسی بھی صورتیں ہیں کہ کسی مصلحت کی بنا پر قدرت نے انسان کو کسی عضو یا احساس سے جزوی یا کلی طور پر محروم کر دیا اور اس کی پیدائشی بدصورت یا بیمار یا پھر معذور بنا دیا یا بجائے کسی ممتاز سے قوم قبیلے یا خاندان میں پیدا کیے جانے کے اس کے برعکس عمل کیا

درحقیقت معذور وہ ہے جو اپنے آپ کو لاچار اور مجبور سمجھے یا کسی معقول یا حتی کے معمولی کام کی انجام دہی میں بھی اپنی معذوری کا عذر پیش کرتے ہوئے خود کو دوسروں کے رحم وکرم کے حوالے کر دے ۔ قدرت کا ایک اٹل اصول و فطری مصلحت ہے کہ ہم میں سے کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی چھوٹی یا بڑی خامی میں مبتلا اور نقص سے دوچار ہے۔ ہم صرف ایک نا مکمل شخص کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کوئی بھی یہ دعویٰ کبھی بھی نہیں کر سکتا کہ وہ ہر زاویے سے ایک مکمل شخصیت ہے۔ زندگی کے اس طویل سفر میں کہیں نہ کہیں اس کا نقص و لاچاری ابر کر آتی ہے۔ اس لئے مایوس ہونے اور افسوس کرنے کی بجائے ہم کو اپنی خامیوں سے آگاہ ہونا اور ان کو قبول کرنا چاہیے۔

اس دنیا میں کوئی شخص یا چیز باوجود اپنے نفس اور خامی کے ناکارہ اور بے مصرف نہیں ہے اللہ تعالی ہمارے ان نقائص کو بہتر طور پر استعمال کرنے اور دنیا کو فیضیاب ہونے کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ انسان میں یہ خوشگوار احساس پیدا ہو کہ اس کی زندگی ان خامیوں کے باوجود اس کے لئے بلکہ دنیا اور اس کے خاندان کے لیے خوبصورت تحفہ ہے یہ حقیقت صرف اور صرف محسوس کرنے جانے اور عمل کرنے سے تعلق رکھتی ہے

دنیا میں بے شمار مثالیں ایسی ہیں کہ بالکل معذور انسانوں نے جو پیدائشی طور پر یا پیدائش کے بعد کسی مہلک بیماری یا کسی حادثہ کے بعد کسی عضو کی خرابی یا خامی اور صلاحیت سے جزوی یا مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں آپ نے معذوری کے باوجود زندگی کا دلیرانہ مقابلہ کیا حالات سے نبرد آزما ہوئے اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے وقت کی نہایت ہی کامیاب اور مثالی شخصیت بن کر قبریں اور دنیا ان کی تعظیم و تکریم کرنے پر مجبور ہوئی۔
رشک آتا ہے اور حیرت ہوتی ہے ایسے لوگوں کے بڑے کارناموں پر جن کی توقع بھی ان سے نہیں کی جاسکتی مگر وہ کام ان لوگوں نے کر دکھایا۔

Written by Muhammad Asim Siddiq

Username : @AsimISF_

Email: asimsak47@gmail.com
رگز نیوز، رگز میڈیا گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں