14

چیئرمین سینیٹ ایرانی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلیے ایران روانہ

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے ایران روانہ ہوگئے ، وزیراعظم نے پاکستان کی نمائندگی کے لیے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دو ر وزہ دورے پرایران روانہ ہوگئے ،سینیٹر دلاور خان، احمد خان، سینیٹر عبدالقادر بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ روانہ ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ خصوصی طیار ے کے ذریعے مشہد پہنچیں گے،اس دوران وہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کے لیے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا ہے۔
اپنے دورے کے دوران صادق سنجرانی روضہ حضرت امام رضا پر حاضری دیں گے اور ایران کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سےملاقات کریں گے، جس کے بعد 5اگست 2021کو ایران سے واپس وطن روانہ ہوں گے۔
خیال رہے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست 2021 کو ہوگی ، اس حوالے سے ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران میں اسلامی بھائی چارے اور اعتماد کے برادرانہ تعلقات استوار ہیں، پاکستان برادرانہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات میں مضبوط امیدوار ابراہیم رئیسی نے فتح اپنے نام کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں