18

‘آئندہ 24 گھنٹے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرقائد میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کاامکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں حالیہ دنوں مون سون بارشوں کا سلسلہ رہا۔ چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
مون سون کے پہلے اسپیل میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ سندھ سمیت ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں میں موسلادھار بارشیں دیکھی گئیں۔
بارش کے باعث کئی مقامات پر جان لیوا حادثات پیش بھی آئے، کراچی میں ایک لڑکا اور جوان شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں