222

حکومت کا سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے انتظامی سطح پر اقدامات کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسدعمر، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی اور سیف اللہ ابڑو بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں سندھ کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی اداروں کے ذریعے ایکشن پلان شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے انتظامی سطح پر اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسمگلنگ، منشیات کی روک تھام ،بدانتظامی پروفاقی حکومت کردار ادا کرے گی۔
اجلاس میں سندھ میں پی ٹی آئی کے متحرک کردار پر بھی غور کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان کے جلد سندھ کے دورے کا بھی فیصلہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں