14

لاہور:شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا جبکہ عمران خان اور ان کا جتھہ املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا،نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف۔ عمران خان اور اس کا جتھہ گزشتہ رات آگ لگا کر بھاگ گیا۔
انہوں نے کہا کہ جتھہ اسلام آباد جلا کراوراملاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا جبکہ شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا اور مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا،مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ جا کر قوم کے زخموں پر مرحم رکھا جہاں جتھہ کل رات املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں